نور بخاری نے اپنے خلاف خطرناک سازش کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مذہب کے لیے شوبز کو خیر باد کہنے والی معروف اداکارہنور بخاری نے اپنے خلاف خطرناک سازش کا انکشاف کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔


اس دوران میزبان کی جانب سے حسد سے متعلق کیے گئے سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھی پیشہ ورانہ حسد کا شکار ہو چکی ہیں، ایک بار فلم کے سیٹ پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا کیونکہ کسی نے ان پر جو سیٹ پہ لائٹس ہوتی ہیں بڑی بڑ ی وہ پھینک دی تھی اور والد چونکہ انڈسٹری میں ہی تھے ،اس لیے انہوں نے بچالیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی شخص نے پیسے دے کر یہ کام کروایا تھا اور اگر وہ لائٹ مجھ پر گر جاتی تو میں مر بھی سکتی تھی۔یاد رہے کہ نور بخاری نے لالی ووڈ میں کام کیا ہے اور وہ اس دور میں کافی مشہور تھیں، اس وقت لالی ووڈ اپنی دشمنیوں اور پیشہ ورانہ حسد کے لیے جانا جاتا تھا۔اس زمانے میں بالخصوص اداکارائیں ایک دوسرے کے کرداروں میں کٹوتی کرتی تھیں۔