آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے سنیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتے بعد ریٹائرہوجاؤں گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرلیا ہے،پانچ ہفتے میں سامنے آجائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ وہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے۔