کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے / فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔کوئی قانون سے بالا نہیں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا ہے اور قوم نے بھی دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔انہوں نے کہا کہ آج صداقت و امانت کا بُت پاش پاش ہوگیا۔
وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے / فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی اپنے ایک پیغام میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Election commission of Pakistan has found Imran Khan guilty of corrupt practices. He now stands disqualified. He who would spread lies about alleged corruption of his political opponents has been caught red handed.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 21, 2022
بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہےاب وہ نااہل ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے۔فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتی 6 نشستوں پر بھی حلف نہیں اٹھا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا اور دانستہ طور پر الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی تاہم عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔