ملائیکہ اروڑا کی ساڑھی میں دلکش تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کی ساڑھی میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں . سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا ساڑھی پہن کر فیشن ڈیزائنر و فلم میکر منیش ملہوترا کے ہاں دیوالی پارٹی میں پہنچ گئیں .


وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائیکہ اروڑا کالی ساڑھی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے .


اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی چنڈ تصاویر شئیر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)


اس سے قبل اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کو اپنے فرینڈز اور فیملی کے ساتھ فیشن ڈیزائنر کنال راول اور ارپتا مہتا کے پری ویڈنگ پارٹی میں دیکھا گیا تھا .
دونوں کی پارٹی سے ایک سے بڑھ کر ایک تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئیں ، جو کافی وائرل بھی ہوئیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)


اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی اس پارٹی سے اپنے تازہ لُک کی تصویریں شیئر کی تھیں، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی تھیں . واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں