اداکارہ عینی جعفری کی طویل عرصے بعد اسکرین پر واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہعینی جعفری چار سال بعد ویب سیریز ’مندی‘ کے ذریعے اسکرین پر واپس آئی ہیں ۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال کے بریک کے بعد انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔
عینی جعفری نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر بیک وقت میں نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں محسوس کررہی ہوں، اتنا وقت گزرنے کے باوجود اس فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman)


اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بریک نے مجھے صبر و تحمل سکھایا اور ایک عورت اور ماں ہونے کے ناتے ایک بیش قیمتی سبق یہ بھی سیکھا کہ آپ سب کچھ ایک ہی وقت میں نہیں کرسکتے، ہر چیز کا وقت اپنے وقت پر آتا ہے۔
یاد رہے کہ اویس خان کی ہدایت کاری میں سیاست کے موضوع پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز لاہور میں ہوچکا ہے جس میں عینی جعفری کے علاوہ، صبا قمر، میکال ذوالفقار اور شایان خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔