ایمن خان اور منال کی اپنی بھابھی کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور جڑواں بہنیں اداکارہایمن خان اور منال خان نے اپنی ہونے والی بھابھی صبا رحمان کو دلچسپ انداز میں 22ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان نے صبا کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو پیاری بہن۔

اس کے علاوہ اور تصاویر میں صبا کو ایمن خان اور منال کی فیملی کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


ان تصاویر کو اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور دعائیں دی جارہی ہیں۔


یاد رہے کہ اس وقت منال خان اپنے شوہر کے ہمراہ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ ایمن خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)


شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھیں اور اپنی بیٹی کو پیار کر رہی تھیں۔گزشتہ دنوں ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)


شئیر کی گئی تصاویر میں ایمن خان کو سفید کلر کا خوبصورت لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔