پاک بھارت ٹاکرا ،کون جیتے گا؟ جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر نے پیشگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت بڑا میچ ہوتا ہے،ٹینشن والا ماحول ہوتا ہے ،وہی ٹیم جیتے گی جو اپنے اعصاب پر قابو پائے گی ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق عمران طاہر کا کہان ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس اچھا کھیلتی ہے اس لیے پاکستان کو دفاعی چیمپئنز آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹاپ میں رکھوں گا،

عمران طاہر نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتا ہے، ٹینشن والا ماحول ہوتا ہے ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، پریشر والے میچ میں جو اپنے اعصاب پر قابو پائے وہی اچھا کھیلتا ہے، دباؤ والی صورتحال میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم میچ جیتے گی۔