عمران خان کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا ، وجہ کیابتائی ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کا ان کی نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے جبکہ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ رجسٹرا ر آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اعتراض کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں کی گئی جس کی وجہ سے درخواست پر اعتراض لگایا گیا۔