شادی کی پیشکش کرنیوالے شخص کو دیے گئے نادیہ جمیل کے جواب سے مداحوں کا پارہ ہائی،ادکارہ پر چڑھائی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو دیے گئے ردعمل پر مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے گزشتہ روز سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنی فیملی قرار دیا۔اداکارہ نے کیپشن لکھا ‘میرے تمام سوشل میڈیا کے دوست میری فیملی ہیں، مجھے خوشی ہوگی اگر میری آپ لوگوں سے ملاقات ہو اور ہم ایک کپ چائے ساتھ پیئیں اور اپنے دکھ سکھ بانٹیں’۔اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا بھی کیا۔نادیہ جمیل کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے لیکن ایک کمنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جاوید احمد نامی شخص نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی جس پر نادیہ جمیل نے ‘قے’ والے ایموجی کا استعمال کیا۔اداکارہ کی جانب سے ایسے ردعمل کو مداحوں نے ناپسند قرار دیا اور اس خیال کا اظہار کیا کہ نادیہ کی جانب سے ایسے نامناسب رویے کی کی امید نہیں تھی۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ صرف نا بھی کہ سکتی تھیں، یہ انتہائی نامناسب چیز تھی۔کچھ صارفین نے اس ردعمل کو صارف کی تذلیل کرنا قرار دیا اور نادیہ کو کہا کہ انہیں صرف انکار کردینا چاہیے تھے، یوں کسی کی بے عزتی کرنا مناسب نہیں۔