پاکستان جانا ہے یا نہیں ،بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

میلبرن (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان روانگی کے سوال پر معاملہ بورڈ پر ڈال دیا۔میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے فی الحال ہمارا فوکس اس وقت یہ ورلڈکپ ہے اور خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورزہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا۔بھارتی کپتان نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔روہت شرما کا کہنا تھا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے

لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں، ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھاکہ ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں، فیورٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیورٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔