ماہرہ خان کو فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کس طرح کی مشکالات کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہماہرہ خان کو فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں پنجابی ڈائیلاگ بولنے میں کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ کے دوران پنجابی میں ڈائیلاگ “آہو جیا” بولنے میں انہیں بہت مشکل پیش آئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


اس وقت اداکارہ اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تشہیر اور پریمیئرز میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں۔

اس ہی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے۔ اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے۔