ثروت گیلانی کا سیکیورٹی کے حوالے سے لڑکیوں کو بہترین مشورہ
لاہور (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے لڑکیوں کو بندوق بطور بہترین دوست رکھنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ہاتھ میں بندوق پکڑے نشانہ باندھتے تصویر شیئر کی۔
View this post on Instagram
ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہیے۔‘اداکارہ نے لڑکیوں کو یہ مشورہ لاہور میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات کے سبب دیا۔
لاہور کے گریٹر پارک میں پہلے عائشہ نامی خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ بدسلوکی کی گئی بعد ازاں چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔