اداکارہ یاسرہ رضوی کا دنیا سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ یاسرہ رضوی نے دنیا سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)


شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ سوشل میڈیا صارفین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں یہ سوچ رہی ہوں کہ جب اینڈ میں سبھی کو مرنا ہے تو دنیا سے کیا ڈرنا ہے۔ویڈیو کو ابتک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر کو کس طرح شادی کا پیغام دیا؟
یاسرہ رضوی پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکارہ کی بناپر دیکھنے والوں سے داد حاصل کی۔ مکالموں کی ادائیگی میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ڈنک اور دل ناامید شامل ہیں۔


یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یاسرہ رضوی ایک بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں، لیکن یہ ان کی وجہ شہرت نہیں ہے۔یاسرہ رضوی کو ایک وقت تک اپنی عمر سے دس برس چھوٹے مرد سے شادی کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا لیکن انہوں نے کسی کی پروا نہیں کی اور یہ خوبصورت جوڑا اپنے بیٹے ساتھ مسرت بھری زندگی گزار رہا ہے۔
اکثر لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی شادی کس طرح انجام پائی تو یاسرہ نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران اس رازسے پردہ اٹھایا۔

یاسرہ کا کہنا تھا کہ ایک دن یاسرہ اور ہادی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے ہادی سے کہا ہادی آپ مجھ سے شادی کریں گے تو انہوں نے فوراً ہی ہاں کہہ دیا دونوں نے اسی وقت اپنے گھر میں بات کی اسی ماہ میں ان کی شادی ہوگئی۔
یاسرہ ہادی کو کئی برس سے جانتی تھی اور اس وقت وہ اپنا ایم بی اے مکمل کر چکے تھے جبکہ یاسرہ ہادی کی ایک وقت تک تعلیم میں رہنمائی بھی کرتی رہی ہیں۔