ابھیشیک بچن سے منگنی ٹوٹنے کے برسوں بعد کرشمہ کی ایشوریہ کے ساتھ پہلی تصویر

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والی ایشوریہ رائے کی کرشمہ کپور کے ساتھ دیوالی کے موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بالی ووڈ نگری میں دیوالی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور ان میں شرکت کرنے والے ستاروں کی تصاویر بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں لیکن ان تصویروں میں ایک ایسی تصویر بھی ہے جس کے سوشل میڈیا میں کافی تبصرے ہو رہے ہیں۔
اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترہ کی دیوالی پارٹی سے ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو لوگو ں کی دلچسپی کا سبب بن رہی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DietSabya® (@dietsabya)


یہ تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز اس لئے بنی ہوئی ہے کیو نکہ کسی زمانے میں کرشمہ کپور اور ابھشیک بچن کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے تھے اور دونوں کی منگنی بھی ہوئی تھی تاہم 2003 میں نامعلوم وجوہات کے وجہ سے انہوں نے راہیں جُدا کرلی تھیں۔
کئی سالوں قبل کرشمہ سے منگنی ٹوٹنے کے سوال پر ابھیشیک کا کہنا تھا کہ’یقیناً انھیں دکھ ہوا ہے کہ لیکن یہ ان کا ذاتی معاملہ اور ذاتی درد ہے اور کوئی بھی انھیں اس بارے میں بات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا اور یہ کہ ’میں صرف اپنے گھر والوں یا اپنے والدین کو جوابدہ ہوں‘۔

ابھیشک سے منگنی ٹوٹنے کے بعد کرشمہ نے ایک تاجر سنجے کپور سے شادی کر لی تھی مگر بعد میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی اور ابھیشیک بچن نے مشہور ترین اداکارہ اور مس ورلڈ ایشوریہ رائے سے شادی کر لی تھی۔
2003 کے بعد ابھیشیک اور کرشمہ یا بچن خاندان کے لوگ، خاص طور پر ایشوریہ اور کرشمہ کپور کبھی ساتھ نظر نہیں آئے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسی کوئی تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں کرشمہ اور ایشوریہ کو ساتھ دیکھا گیا ہے۔