سلمان خان اور شاہ رخ خان میرا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے، شعیب اختر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ پانچ برس قبل تک جب بھارت جاتے تھے تو بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان انکا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے۔
پاکستان کے سابق پیسر نے بھارت میں گزرے اپنے وقت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر جن افراد کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا ان میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان شامل ہیں۔شعیب اختر نے ان دونوں اسٹارز کے ساتھ بیتے اپنے یادگار تجربات کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں میرے ساتھ ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح پیش آتے تھے۔
ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں ممبئی میں لوگوں سے ملنا اچھا لگا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خاندانوں اور انکے حلقہ احباب میں، جب بھی میرا جانا ہوا تو انہوں نے ہمیشہ میری قدر افزائی اور حفاظت کی۔بد قسمتی سے پانچ برس ہوگئے میں بھارت نہیں جاسکا، ایک وقت تھا جب وہاں موجود لوگ مجھ سے یہ کہنے لگے تھے کہ میں وہاں اپنا آدھار اور راشن کارڈ بنوالوں کیونکہ میں وہاں کافی کام کررہا تھا۔