رنویر سنگھ ’کھل نائیک‘ کے ری میک کیلئے مناسب نہیں، سنجے دت
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ ان کی مشہور فلم کھل نائیک کے ری میک میں اداکاری کریں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میری فلم کے ری میک کیلئے رنویر سنگھ نامناسب ہیں کیوں کہ وہ فوٹو شوٹس میں کپڑے نہیں پہنتا۔
سنجے دت نے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر مزاحیہ اندازمیں ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنا جواب دیا۔فلم کھل نائیک 1993 میں پیش کی گئی اور یہ ہندی سینما کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
کھل نائیک میں جیکی شروف اور مادھوری ڈکشت نے بھی سنجے دت کے ساتھ کردار ادا کیے تھے۔واضح رہے کہ ایک امریکی میگزین کے لیے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹو شوٹ کیا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔