فیٹف سے نکلنا کسی ایک شخص کی کامیابی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف سے نکلنا کسی ایک شخص کی کامیابی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 27 نکات اور اس کے بعد مذید 5 نکات پر رپورٹ دی، 2018 سے رپورٹ کا سلسلہ شروع ہوا جو اپریل 2022 تک جاری رہا، اس رپورٹ کو تیار کرنے میں تمام ادارے شامل تھے سب نے زبردست کام کیا .


حماد اظہر نے کہا کہ فروری 2018 میں پاکستان بلیک لسٹ ہوا ہے، 2018 سے پہلے پاکستان کا ریکارڈ فیٹف میں اچھا نہیں تھا، اس کے بعد میں جب بھی فیٹف کے پلیٹ فارم میں گیا تو تحریک انصاف کے اقدام کو سراہا گیا، اپریل 2022 کو حکومت پاکستان نے اپنے نکات جمع کروا دیے تھے، اس کے بعد جب فیٹف کی ٹیم پاکستان آئی اس نے بھی ہماری رپورٹ کو اسٹڈی کیا تھا . ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے فیٹف کے تیرہ قوانین کی مخالفت کی تھی، ہم نے انکی مخالفت کے باوجود قانون سازی کی تھی، 35 کے قریب ممالک فیٹف کے رکن ہیں، ہم بھی اب رکنیت کے لیے اپلائی کریں گے، اگر آپ فیٹف کی بلیک لسٹ میں ہیں تو آپ کی جیکنگ دنیا میں زیادہ ہوتی ہے لیکن گرے لسٹ میں ایسا نہیں ہوتا .
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بینیفشریز اکاؤنٹ کو رجسٹرڈ کیا گیا، ہمارے ملک میں بینکنگ کی ٹرانزیکشن کا سسٹم جدید ہے، ہمارے قوانین منی لانڈرنگ کے خلاف دنیا کے بہترین اکاؤنٹ ہیں، تین سال میں ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کا ثبوت دیا، جو غلطیاں ہم نے ماضی میں کی تھی وہ دوبارہ نہ دہرائی جائیں، فیٹف نے ہمیں نقصان پہنچایا تھا، جیسے جیسے دنیا کی ریکوائرمنٹ بڑھتی جا رہی ہیں ہمیں بھی سسٹم کو جدید بنانا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں