فیٹف سے نکلنا کسی ایک شخص کی کامیابی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف سے نکلنا کسی ایک شخص کی کامیابی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 27 نکات اور اس کے بعد مذید 5 نکات پر رپورٹ دی، 2018 سے رپورٹ کا سلسلہ شروع ہوا جو اپریل 2022 تک جاری رہا، اس رپورٹ کو تیار کرنے میں تمام ادارے شامل تھے سب نے زبردست کام کیا۔
حماد اظہر نے کہا کہ فروری 2018 میں پاکستان بلیک لسٹ ہوا ہے، 2018 سے پہلے پاکستان کا ریکارڈ فیٹف میں اچھا نہیں تھا، اس کے بعد میں جب بھی فیٹف کے پلیٹ فارم میں گیا تو تحریک انصاف کے اقدام کو سراہا گیا، اپریل 2022 کو حکومت پاکستان نے اپنے نکات جمع کروا دیے تھے، اس کے بعد جب فیٹف کی ٹیم پاکستان آئی اس نے بھی ہماری رپورٹ کو اسٹڈی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے فیٹف کے تیرہ قوانین کی مخالفت کی تھی، ہم نے انکی مخالفت کے باوجود قانون سازی کی تھی، 35 کے قریب ممالک فیٹف کے رکن ہیں، ہم بھی اب رکنیت کے لیے اپلائی کریں گے، اگر آپ فیٹف کی بلیک لسٹ میں ہیں تو آپ کی جیکنگ دنیا میں زیادہ ہوتی ہے لیکن گرے لسٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بینیفشریز اکاؤنٹ کو رجسٹرڈ کیا گیا، ہمارے ملک میں بینکنگ کی ٹرانزیکشن کا سسٹم جدید ہے، ہمارے قوانین منی لانڈرنگ کے خلاف دنیا کے بہترین اکاؤنٹ ہیں، تین سال میں ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کا ثبوت دیا، جو غلطیاں ہم نے ماضی میں کی تھی وہ دوبارہ نہ دہرائی جائیں، فیٹف نے ہمیں نقصان پہنچایا تھا، جیسے جیسے دنیا کی ریکوائرمنٹ بڑھتی جا رہی ہیں ہمیں بھی سسٹم کو جدید بنانا ہو گا۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

56 mins ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

1 hour ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

1 hour ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

1 hour ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

1 hour ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

2 hours ago