معروف پاکستانی اداکارہ ایمان علی کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہایمان علی کی انتہائی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کی نئی فلم ٹچ بٹن کی پروموشن ہوئی ہے جس میں انہوں نے انتہائی بولڈ لباس پہن کر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمان علی کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن پر صارفین برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
وائرل تصاویر میں ایمان علی کے ہمراہ عروہ حسین اور فرحان سعید بھی موجود ہیں۔ایمان علی کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید کی اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
عروہ حسین فلم کی پرڈیوسر ہیں جبکہ فرحان سعید نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین شامل ہیں۔