ماورا مجھ سے اچھی اداکارہ ہیں، عروہ حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن ماورا حسین کو خود سے اچھی اداکارہ قرار دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ ماورا حسین مجھ سے اچھی اداکارہ ہیں، اچھے اداکار گانا بھی اچھا گا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہوں، آج کا میچ نہیں دیکھا لیکن کرکٹ میں میری بہت دلچسپی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر اور نرم مزاج یہ سوال ہی نہیں بنتا۔
عروہ حسین نے مزید کہا کہ میں نے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھایا ہے۔اسی پروگرام میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بابر اور رضوان سیٹ ہونے کے بعد چھکے بھی مارتے ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج ٹیم بن کر کھیلا۔اسپنر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دنیا کی ایک بہترین ٹیم ہے۔