کوہلی سوشل میڈیا پر تعریفوں کا مرکز بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے بعد ان کی تعریفوں کے انبار لگ گئے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کوہلی از بیک‘۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے بھی بھارتی بلے باز کی تعریف کردی۔


فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’کوہلی ایک کلاس ہے۔‘بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویرات کوہلی تم کنگ ہو‘۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’دی کنگ از بیک‘۔


بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیل اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔