فیض آباد احتجاج میں پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پر مقدمہ درج نہ ہوسکا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) فیض آباد میں احتجاج کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پر وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں پولیس تاحال فیصلہ نہ کرسکی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک اںصاف کے فیض آباد احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے زخمی ہونے پر وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دی جانے والی درخواست پر مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پولیس کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔
24 2 3 300x164
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے زخمی کارکن نے گزشتہ روز تھانہ نیوٹاؤن میں درخواست دائر کی تھی۔ زخمی کارکن کامران نذیر نے وزیرداخلہ، آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ کارکن نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی نوشیروان، ڈی ایس پی سجاد بخاری اور ایس ایچ او امان اللہ کو فریق بنایا ہے۔
24 3 2 300x163
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ خان اور آئی جی اسلام آباد کے ایماء پر ہم پر تشدد کیا گیا، اسلام آباد پولیس کے تشدد سے میں اور عمران کیانی زخمی ہوئے۔ درخواست میں دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
24 4 1 192x300
نیوٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست وصول کرکے ای ٹیگ جاری کیا۔ درخواست موصول ہوگئی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا، وجہ کیا ہے اس حوالے سے دریافت کرنے پر پولیس حکام واضح جواب دینے سے گریزاں ہیں۔