پنجاب کے 30 سے زائد مفتیان کرام کی عمران خان سے اہم ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب کے 30 سے زائد مفتیان کرام نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں 30 سے زائد مفتیانِ کرام پر مشتمل وفد نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر بھی موجود تھے۔ مفتیانِ کرام نے کہا کہ عمران خان کو اسلام کے حوالے سے تاریخی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان سے علیحدہ سے بھی ون ٹو ون ملاقات کی جس میں لانگ مارچ اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔