بشریٰ انصاری کی اسپائیڈر مین کیساتھ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔
فلم و ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بیرون ملک موجود سیر و تفریح میں مصروف ہیں، اس دوران گھومتے پھرتے ان کی ملاقات ایک اسپائیڈر مین سے ہو گئی۔
بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشری انصاریٰ خود بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں جبکہ اس دوران اسپائیڈر مین سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری کے کہنے پر اسپائیڈر مین بھی خوب جوش و خروش کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں،بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔