پاکستان میں کنٹرولڈ جمہوریت ہے، رضا ربانی
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چيئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کنٹرولڈ جمہوریت ہے۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 75 سال کے نظام پر ہمیں شرم نہیں آتی ہے، اس وقت ملک میں قومی ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک نیا میثاق جمہوریت ہونا بہت ضروری ہے۔ سیاسی قوتوں کو مل کر میثاق جمہوریت ٹو پر سائن کرنا چاہیے۔عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔