لاہور: سبزیوں کی کاشت کے پانی میں زہریلے مادے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں سبزیوں کے لیے استعمال ہونے والے پانی میں زہریلے مادے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے . رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی کاشت میں استعمال کیے گئے پانی میں صنعتی فضلہ شامل ہے، پانی میں آرسینیک اور کولیفارم پایا گیا ہے .


رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبزیاں اگانے کے لیے استعمال پانی میں تیزابیت بھی پائی گئی ہے .
ذرائع کے مطابق کولیفارم جراثیم ٹائیفائیڈ اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتے ہیں . واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چند دن پہلےانڈسٹریل اور سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیاں تلف کی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں