ارشد شریف کی موت پر شوبز برادری بھی عالم سوگ میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر پرسن، تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی مقامی و بین الاقوامی اعزازات کے حامل سینئر صحافی ارشد شریف کو گزشتہ رات کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔رات گئے صحافی کی ہلاکت کی خبر آتے ہی اہل خانہ سمیت شوبز انڈسٹری بھی غم میں ڈوب گئی۔
معروف اداکارہ مریم نفیس نے صحافی کی موت پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا، المناک بھی معمولی لفظ ہے‘۔انہوں نے صحافی کی خدمات خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان آپ کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by مریم نفیس امان (@mariyam.nafees)


ممتاز اداکارہ سجل علی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کے لیے دعا کی۔


مقبول گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ارشد شریف کی موت کو ناقابل یقین اور افسوس ناک قرار دے دیا۔


اداکار منیب بٹ نے بھی سینئر صحافی کی اچانک موت پر غیریقینی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ ان کا مداح رہنے کا عزم کیا۔


اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انسٹاگرام پر ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)