ارشد شریف کی موت پر شوبز برادری بھی عالم سوگ میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر پرسن، تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی مقامی و بین الاقوامی اعزازات کے حامل سینئر صحافی ارشد شریف کو گزشتہ رات کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا . رات گئے صحافی کی ہلاکت کی خبر آتے ہی اہل خانہ سمیت شوبز انڈسٹری بھی غم میں ڈوب گئی .


معروف اداکارہ مریم نفیس نے صحافی کی موت پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا، المناک بھی معمولی لفظ ہے‘ . انہوں نے صحافی کی خدمات خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان آپ کو کبھی نہیں بھول سکتا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by مریم نفیس امان (@mariyam.nafees)


ممتاز اداکارہ سجل علی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کے لیے دعا کی .


مقبول گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ارشد شریف کی موت کو ناقابل یقین اور افسوس ناک قرار دے دیا .


اداکار منیب بٹ نے بھی سینئر صحافی کی اچانک موت پر غیریقینی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ ان کا مداح رہنے کا عزم کیا .


اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انسٹاگرام پر ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

. .

متعلقہ خبریں