عمران خان کی ارشد شریف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سینیئر صحافی ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان عدالت سے سیدھے سینیئر صحافی ارشد شریف کے گھر پہنچے جہاں انکے ہمراہ فواد چوہدری اور زلفی بخاری بھی موجود تھے۔


اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ارشد شریف کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔