لاہور میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امن امان کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب ہیں لہٰذا عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے واقعات ورکنگ ویمن کو گھروں تک محدود کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، واقعات نے گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ٹاک ٹاکر سے ہراسانی جیسے واقعے میں سزا عمر قید یا موت ہے: فیاض چوہان

اُنہوں نے کہا کہ واقعات کی فوٹیج نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے ہیں، پولیس کو دورانِ تفتیش معلوم ہوا سیف سٹی کے متعدد کیمرے خراب ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کے متعدد اہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پولیس افسران کو ہٹاکر سارا ملبہ اُن پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے تین سال اپنی نااہلیوں کا بوجھ اداروں پر ڈالنے میں گزار دیے۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

28 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

33 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

41 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago