الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کوملنے والے صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ کو بےوقعت کرگیا۔۔۔اہم شخصیت کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان کے نا اہل ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای اور بحرین کے کوارڈینیٹر ملک دوست محمد اعوان نے کہا ہے کہ 2017 میں جب محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا , تب نواز شریف نے کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پاک پر چھوڑتا ہوں تب عمران خان خوشی کے شادیانے بجا رہے تھے ۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا تھا کہ خان صاحب یہ سب کچھ آپ کے ساتھ بھی و سکتا ہے- وقت نے احسن اقبال کی بات کو سچ ثابت کردیا اور عمران خان بھی نا اہل ہو گئے- الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد عمران خان کوملنے والا صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ بےوقعت ہوگیا اور چور، ڈاکو، جھوٹے کے القابات گلے پڑ گئے ھیں-

اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمارے قائد محمد نواز شریف پر جو جو الزامات لگائے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ھوئے اور اللہ کریم نے ہمارے قائد کو سب کی نظروں میں سرخرو کیا- اب عمران خان توشہ خانہ کی چوری میں نا اہل ہوا ہے- در اصل عمران خان جو کچھ خود ہے وہی الزامات دوسروں پر تھوپتا ہے- آنے والے وقت میں عمران خان، پنکی، گوگی اور اس کے حواریوں کے مزید پول کھلیں گے جس سے عوام کو پتا چل جائے گا کہ چور، ڈاکو، لٹیرا، بےایمان، جھوٹا، مکار، دغا باز، فریبی اور ملک دشمن کون ہے-