کوہلی آئی سی سی رولز جانتے تھے اسی لیے فائدہ اٹھایا۔۔۔سابق کرکٹر معین خان نے اہم پوائنٹ اٹھا لیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی آئی سی سی رولز جانتے تھے اس لیے بولڈ پر رنز بناکر فائدہ اٹھایا۔ معین خان کا کہنا تھاکہ آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین میچ ہوا ہے، پریشر دونوں ٹیموں پر تھا۔ان کا کہنا تھاکہ شاہین کے بدلے حارث یا نواز سے اوور کرانا چاہیے تھا، آئی سی سی رولز کے مطابق فیلڈ امپائر نو بال پرتھرڈ امپائر کے فیصلے کا انتظار کرتا ہے، آئی سی سی رولز کے مطابق بولڈ ہونے پر رنز بناسکتے ہیں، شاید ویرات کوہلی اس کو جانتے تھے اس لیے اس سے فائدہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھاکہ آصف علی کو پکے نمبر پر کھیلانا چاہیے، اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کو ایک تبدیلی کرنا پڑے گی۔معین خان کا کہنا تھاکہ محمد نواز تھوڑا سا انڈر پریشر ہوگئے تھے، ٹیم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ٹیم اچھا کھیلی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف پورا کرکے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔