موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہو گی،وزیراعظم

ریاض (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہو گی، شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پْر امید ہیں، ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحول دوست توانائی ذرائع اپنانا ہوں گے،سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برادرملکوں کی امداد پرشکرگزارہیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں

فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وڑن قابل تحسین ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں، ہمیں بہترمستقبل کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سماجی ومعاشی ترقی کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا بہت ضروری ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حل سے متعلق لائحہ عمل ضروری ہے، ہمیں عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتربنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا، معیشت کی بہتری کے لیے ای کامرس کا فروغ لازم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی آج کے دورکا بڑا چیلنج ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کے علاقے شدید متاثرہوئے، سیلاب سے1700سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں بہتر مستقبل کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا، معیشت کی بہتری کے لیے ای کامرس کا فروغ ضروری ہے، پاکستانی کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،

نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، مجھے پاکستانی کی نوجوان نسل پر مکمل اعتماد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے برادرملکوں کی امداد پرشکرگزارہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پْر امید ہیں، ہم نے پنجاب میں شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں شمسی توانائی کا منصوبہ متعارف کراچکے ہیں، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کررہی ہے، ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحول دوست توانائی ذرائع اپنانا ہوں گے۔

Recent Posts

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

7 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

10 mins ago

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

18 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

37 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

43 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

56 mins ago