موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہو گی،وزیراعظم

ریاض (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہو گی، شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پْر امید ہیں، ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحول دوست توانائی ذرائع اپنانا ہوں گے،سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برادرملکوں کی امداد پرشکرگزارہیں . سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں

فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وڑن قابل تحسین ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں .

انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں، ہمیں بہترمستقبل کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا . انہوں نے کہا کہ سماجی ومعاشی ترقی کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا بہت ضروری ہے . شہباز شریف نے کہاکہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حل سے متعلق لائحہ عمل ضروری ہے، ہمیں عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتربنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے . انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا، معیشت کی بہتری کے لیے ای کامرس کا فروغ لازم ہے . شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا . انہوںنے کہاکہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی آج کے دورکا بڑا چیلنج ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کے علاقے شدید متاثرہوئے، سیلاب سے1700سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے . انہوںنے کہاکہ ہمیں بہتر مستقبل کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا، معیشت کی بہتری کے لیے ای کامرس کا فروغ ضروری ہے، پاکستانی کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،

نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، مجھے پاکستانی کی نوجوان نسل پر مکمل اعتماد ہے . وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے برادرملکوں کی امداد پرشکرگزارہیں . شہباز شریف نے کہاکہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہو گی . انہوںنے کہاکہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پْر امید ہیں، ہم نے پنجاب میں شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا ہے .

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں شمسی توانائی کا منصوبہ متعارف کراچکے ہیں، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کررہی ہے، ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحول دوست توانائی ذرائع اپنانا ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں