لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ اسلام آباد پولیس نے تیاریاں تیز کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کر بعد اسلام آباد پولیس نے تیاریاں تیز کر دیں۔ آئی جی اسلام آباد نے آج شام پولیس افسران کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز شریک ہوں گے۔ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو بھی حاضری یقنی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

لانگ مارچ سے متعلق حکومتی ہدایات پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا ریکارڈ بھی مرتب کر لیا گیا۔ میٹنگ کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی جائے گی۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں کو سیل کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔