کراچی(قدرت روزنامہ) پی ایس ایل 8 کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی ونڈو اوپن کردی گئی ہے . پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا ہے جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی ونڈو اوپن کردی گئی ہے .
Foreign Player Registrations open 📢
Local Category Renewals for HBL PSL 8 👇
Read more:https://t.co/6n0xVrr3Tb#HBLPSLDraft #HBLPSL8 pic.twitter.com/WPTTkxSEQI— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 25, 2022
موجودہ سیزن میں آٹھ کھلاڑیوں کو کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے جب کہ سرفراز احمد سیمت تین کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے . تنزلی پانے والوں میں سرفراز احمد، حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ ترقی پانے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز اور حیدر علی شامل ہیں، جنہیں پلیٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز اگلے سال فروری میں ہوگا جس کے میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے .