انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

ایڈیلیڈ(قدرت روزنامہ)انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 17 نومبر سے آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔پہلا میچ 17 نومبر کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 19 نومبر کو سڈنی اور تیسرا میچ 22 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اسکواڈ:
جوز بٹلر (کپتان)، معین علی ، سیم بلنگز ، سیم کرن ، لیام ڈاسن ،کرس جورڈن ، ڈیوڈ ملان ، عادل رشید ، جیسن رائے ، فل سالٹ ،اولی اسٹون ، جیمز ونس ، ڈیوڈ ولی ، کرس ووکس ، لیوک ووڈ