انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

ایڈیلیڈ(قدرت روزنامہ)انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے .


دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 17 نومبر سے آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی . پہلا میچ 17 نومبر کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 19 نومبر کو سڈنی اور تیسرا میچ 22 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا .
انگلینڈ اسکواڈ:
جوز بٹلر (کپتان)، معین علی ، سیم بلنگز ، سیم کرن ، لیام ڈاسن ،کرس جورڈن ، ڈیوڈ ملان ، عادل رشید ، جیسن رائے ، فل سالٹ ،اولی اسٹون ، جیمز ونس ، ڈیوڈ ولی ، کرس ووکس ، لیوک ووڈ

. .

متعلقہ خبریں