عالیہ بھٹ نے دیوالی کہاں منائی؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)ہر سال کی طرح بالی ووڈ اداکاروں نے اس دیوالی پر بھی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا اور پورے جوش وخروش سے اپنے اس مذہبی تہوار کا جشن منایا۔اس موقع پر عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے انسٹا پوسٹ میں ان کی ہاتھ میں موم بتی تھامے جو پہلی تصویر شیئر کی گئی ہے وہ گزشتہ سال کی دیوالی کے موقع پر بنائی گئی تھی جبکہ دوسری تصویر اس سال دیوالی کے موقع پر بنائی گئی ہے جس میں وہ اپنے بستر میں لیٹے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اُنہوں نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پچھلے سال کی تصویر کے ساتھ میری طرف سے سب کو دیوالی مبارک ہو کیونکہ اس سال میں بستر پر دیوالی گزار رہی ہوں‘۔
2021ء میں عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ بھر پور انداز مین دیوالی کا جشن منایا تھا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ لیکن اس سال کی دیوالی اداکارہ کے لیے کافی مختلف ہے کیونکہ وہ حاملہ ہیں۔