ان کے بچے باہرعیش وآرام کی زندگی گزاررہے ہیں ،جانیں اشرف غنی کی فیملی میں کون کون ہے اوران کے بچے کیاکررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق افغان صدر اشرف غنی اس وقت بھرپور چرچوں میں ہیں کیونکہ حال ہی میں ط ا ل ب ان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین پر قبضہ کیا گیا اور اسی دوران 15 اگست کی شام اشرف غنی موقع دیکھ کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے فرار ہوئے اور اس وقت متحدہ عرب امارات کی پناہ میں ہیں، امارات حکومت نے اشرف علی کو انسانی بنیاد پر اپنے ملک میں جگہ دی ہے۔اشرف غنی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے لوگوں سے خطاب کیا جسمیں انہوں نے رقم سے بھرے بیگ ساتھ لے جانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آپ امارات کسٹم سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خونریزی نہ ہو اس لیے میں افغانستان سے چلا گیا۔ اشرف غنی اس وقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔ اشرف غنی کے اہل خانہ میں کون کون ہے آج ہم اس حوالے سے جانیں گے۔سابق صدر کی ایک بیٹی اورایک بیٹاہیں ان کے بیٹے کانام طارق غنی ہے جبکہ ان کی دختر کانام مریم غنی ہے۔ایک غیرملکی ویب سائٹ کےمطابق اشرف غنی کے بیٹے ایک مشہور سوشل میڈیاشخصیت ،پروفیسر ،محقق ،کاروباری شخصیت ہیں جوکہ امریکہ میں پرتعیش زندگی بسررکررہے ہیں طارق غنی امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر فرائض انجام دے رہےہیں ۔طارق غنی کی عمر 39برس بتائی گئی ہےان کی پیدائش بھی امریکہ میں ہی ہوئی ہے۔اشرف غنی کی بیٹی مریم غنی جن کی عمر 42برس ہے امریکہ کے عالیشان گھرمیں پرتعیش لائف اسٹائل کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔امریکی اخبارنیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مریم بروکلین کے کلنٹن ہل میں ایک پرتعیش گھرمیں رہتی ہیں۔ویژوئل آرٹسٹ اورفلم ساز مریم غنی امریکامیں پیداہوئیں اوروہیں پرورش پائی ،ان کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ غیرروایتی طرززندگی گزاررہی ہیں جوکہ افغانستان کی عام خواتین کی ز ندگی سے بہت مختلف ہے۔اشرف غنی کی اہلیہ کانام رولاغنی ہے رولاغنی لبنانی ہیں اورلبنان میں ایک لبنا ن عیسائی خاندان میں پرورش پائی ،انہوں نے 1969میں سائنسز میں فرانس سے ڈپلومہ حاصل کیا۔1974میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی اوروہیں ان کی اشرف غنی سےملاقات ہوئی تھی۔اشرف غنی کے والد کانام شاہ پسندتھاجبکہ والدہ کانام کوکبۃ لدین تھا۔