لاہور(قدرت روزنامہ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر سے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا ٹول 830 روپے سے بڑھ کر 910 روپے ہو جائے گا اور لاہور سے چکری کا ٹول ٹیکس 800 روپے ہو گا، جس کا اطلاق 26 اگست سے ہوگا ۔موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ” مور “ کے درمیان 20 سالہ معاہدے کے تحت بڑھایا جارہاہے ۔اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو ، پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم تھری، شورکوٹ ملتان موٹروے ایم فور اور ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر عائد ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نیشنل ہائی ویز کی مرمت و دیکھ بھال کے لئے سالانہ 92 ارب درکارہیں جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث امسال اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…