دنیا کے 13 ممالک افغانوں کی عارضی میزبانی پر رضامند ہوگئے، انٹونی بلنکن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ 13 ممالک افغانوں کی عارضی میزبانی پر رضامند ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12ممالک نے افغانستان چھوڑنے والوں کیلئے بطور ٹرانزٹ پوائنٹس کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں کلیئرنس حاصل نہ کرنیوالےافغانوں کا13ممالک میں عارضی قیام ہوگا۔عارضی میزبانی میں شامل ممالک میں البانیا، کینیڈا، کولمبیا، کوسٹاریکا، چلی، کوسوو، شمالی مقدونیہ، میکسیکو، پولینڈ، قطر، روانڈا، یوکرین، یوگنڈا شامل ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ممالک میں بحرین، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، قازقستان کویت، قطر، تاجکستان، ترکی، یواےای، ازبکستان شامل ہیں۔