مواچھ گوٹھ کریکر حملے میں ملوث ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ مواچھ گوٹھ کریکر حملے میں ملوث ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے، انہوں نے ملزمان کے قریب پہنچنے سے متعلق گورنر سندھ کے بیان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ 14 اگست کو دھماکے کا واقعہ بہت ہی دردناک تھا، یہ واقعہ بزدلوں نے کیا جنہوں نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ نے واقعے کے بعد فوری ہدایات دیں جبکہ میں لواحقین سے محکمہ صحت کے ذریعے رابطے میں تھا۔اُنہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دیں گے جبکہ دھماکے کے زخمیوں کے علاج کا خرچ سندھ حکومت اٹھائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کے گھروں تک پہنچیں گے اور سزا دلائیں گے۔واضح رہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

53 mins ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

3 hours ago