سونم کپور کی بیٹے کی پیدائش کے بعد کام پر واپسی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد کام کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’چلیں آغاز کرتے ہیں‘۔سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں اپنی نیوٹریشنسٹ اور دیگر تمام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹے کی پیدائش سے قبل اور پیدائش کے بعد اداکارہ کی صحت مند اور فٹ رہنے میں مدد کی۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں اداکارہ کو پرجوش انداز میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں سونم کپور ماں بننے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ’ایک ملازمت پیشہ ماں کی زندگی مستقل تھکن سے بھرپور لیکن ساتھ ہی بہت اچھی اور پرجوش بھی ہوتی ہے‘۔
اس انسٹا پوسٹ پر سونم کپور کی فیملی نے ماں بننے کے بعد بھی کام کے لیے اس قدر پرجوش ہونے پر اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔اداکارہ نے آنند آہوجا سے 2018ء میں شادی کی اور رواں سال 20 اگست کو اس جوڑی کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔