یوٹیلٹی اسٹورزپرسبسڈائزڈ اشیا کی خریداری؛ شناختی کارڈ، ون ٹائم پاس ورڈ لازمی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے حصول کومزید آسان اور شفاف بنا رہا ہے . ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے صارفین یوٹیلٹی اسٹور پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے، ان کو خریداری کیلیے ون ٹائم پاس ورڈ(او ٹی پی) مہیا کیا جائیگا .


کسی بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں وہ ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کر سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں