وزیراعظم کا احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی کرکٹر کوچیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں، وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجا پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔وزیراعظم رمیز راجا کوچیئرمین پی سی بی بنانے کیلئے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے،چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں انکا وژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔دوسری جانب رمیز راجا ماڈرن کرکٹ سےبھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔