اداکارہ مہر بانو نے شادی کی تصدیق کردی، تصاویر وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں۔کچھ دن قبل مشہور اسٹائلسٹ سعد سمیع نے مہربانو کی مہندی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے البتہ مہربانو نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saad Sami (@saad.samie)


تاہم اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبروں کی تصد یق کردی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yratta (@yrattamedia)


تصاویر میں ’میرے ہم نشین‘ کی اداکارہ کو ان کے شوہر، دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saad Sami (@saad.samie)


مہربانو کو ان کے مداحوں سمیت آئمہ بیگ، نادیہ افغان، حرا مانی، یاسر جسوال سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ مہربانو نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر شاہ رخ علی سے شادی کی ہے جن سے رواں برس فروری میں انہوں نے خفیہ طور پر منگنی کی تھی۔