زیر استعمال پلاسٹک کا 95 فی صد دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا، تحقیق

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) ماحولیاتی تحفظ کی ایک تنظیم گرین پِیس کا کہنا ہے کہ امریکی گھروں میں استعمال کیا جانے والا 95 فی صد پلاسٹک ری سائیکلنگ اسٹیشن کے بجائے زمین کی نذر ہوتا ہے۔گرین پیس کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف 5 فی صد پلاسٹک دوبارہ استعمال کے قابل ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر سال تقریباً 50 لاکھ ٹن پلاسٹک زمین اور پانی کو آلودہ کرتا ہے۔امریکا کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق فی شخص 136 کلو گرام پلاسٹک کا ذمہ دار ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ نامناسب تصرف کے عمل کا مسئلہ نہیں کیوں کہ استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی اقسام مختلف ہیں۔ پلاسٹک کی ایسی چند ہی اقسام ہیں جو دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہیں جبکہ دیگر تمام اقسام کو دوبارہ استعمال کرنا ناممکن تصور کیا جاتا ہے۔گرین پیس کا کہنا تھا کہ دوبارہ قابل استعمال پلاسٹک کے حوالے سے بعض اوقات غلط بتایا جاتا ہے کہ ان کو ری سائیکل کیا جاسکتا ہے۔
گرین پیس کے لیے پلاسٹک کے حوالے سے مہم کرنے والی لیزا ریمسڈین کا کہنا تھا کہ مشروبات کی بڑی کمپنیوں نے ری سائیکلنگ کے عمل کو فروغ دینے کے لیے کام کیا تاکہ کچرے کو کم کیا جاسکے لیکن ڈیٹا بتاتا ہے کہ زیادہ تر پلاسٹک دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
گزشتہ اپریل میں کیلیفورنیا کے اٹارنی جرنل نے فاسل ایندھن اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کیں تھیں جس میں ان پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ کمپنیاں 1980 کی دہائی میں، لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ ری سائیکلنگ پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرسکتی ہے، شروع کی جانے والی جارحانہ اور دھوکا دہی پر مبنی مہموں میں ملوث تھیں۔ سائیکلنگ کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے کے متعلق کمپنیوں کو علم تھا کہ یہ سچ نہیں ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

20 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

28 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

37 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

40 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

51 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago