گریٹر اقبال پارک واقعہ، پولیس نے 71سالہ بزرگ کو بھی حراست میں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے کیس میں 71سالہ بزرگ کو بھی حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے بزرگ کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی جبکہ وہ شاہدرہ کا رہائشی ہے ۔پولیس کی جانب سے بزرگ شہری کو سی آئی اے کوتوالی میں منتقل کردیا گیا ہے۔دوسر ی جانب بزرگ شہری کے ورثا نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ والد بیمار ہیں اور وقوعہ کے روز گھر پر موجود تھے۔قبل ازیں گریٹر اقبال میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ساجد کیانی کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا ہے اوران کی خدمات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرد ی گئی ہیں۔