تحریک انصاف ہر چیز پر اپنا واضح مؤقف سامنے رکھے گی، حماد اظہر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہر چیز پر اپنا واضح مؤقف سامنے رکھے گی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج جب سیاسی کٹھ پتلیاں پریس کانفرنس کرنے کے احکامات کی تعمیل سے فارغ ہوجائیں گی، تب تحریک انصاف ہر چیز پر اپنا واضح مؤقف سامنے رکھ دے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے آج میڈیا پر تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کو بلیک آؤٹ کرنے کا پریشر نہیں ڈالا جائے گا۔